Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بے علمی کی بنا پر اگر شیعہ غالی سے مناکحت کی تو تفریق لازمی ہے


بے علمی کی بنا پر اگر شیعہ غالی سے مناکحت کی تو تفریق لازمی ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک شخص بوجہ بےعلمی ایک لڑکے کو اپنی لڑکی کا نکاح کر دیتا ہے کہ نہ صرف لڑکا بلکہ اس کا سارا کنبہ سبیّ شیعہ ہے ایسی صورت میں لڑکی کو بچانے کی کیا صورت ہو سکتی ہے ؟ 

جواب: سبیّ شیعہ کی تکفیر میں علماء کا اختلاف ہے اور قول مفتی بہ یہی ہے کہ سب شیخینؓ کفر نہیں ہے۔ ہاں البتہ اگر کوئی شیعہ غالی ہے اور ضروریات وقطعیاتِ دین میں سے کسی کام منکر ہے تو وہ ںالاتفاق کافر ہیں جیسا کہ سیدنا علیؓ کو خدا مانتا ہوں یا جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا قائل ہوں یا تحریف قرآن کا قائل ہوں یا صحبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ کا انکاری ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا دیگر ایسی باتوں کا قائل ہو جو صریح کفر ہو۔

خلاصہ جواب یہ ہے کہ اگر یہ شیعہ غالی ہے تو اس کے ساتھ نکاح نہیں ہوا عورت دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے اور اگر محض سبیّ ہے تو نکاح ہو گیا ہے۔ جب تک طلاق نہ دے دوسری جگہ نکاح نہیں کر سکتی۔

چونکہ بظاہر یہ شخص سب اصحابِ ثلاثہؓ کو ثواب سمجھتا ہے اس لئے اس کے ساتھ مسلمان لڑکی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:4:صفحہ:600)