شیعہ اعتراض: قرآن میں لفظی تحریف ہوئی ہے۔ (فیض الباری) معاذاللہ
جعفر صادقشیعہ اعتراض
قرآن میں لفظی تحریف ہوئی ہے۔ (فیض الباری)معاذاللہ
الجواب :
. قال ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کتب سماویہ یعنی قرآن کریم سے قبل جو آسمان سے اتری ہیں ان میں تحریف ہوئی اس پر تین مذاہب بیان فرمائے کہ
1۔ بعض حضرات کے کتب سماویہ میں تحریف لفظوں میں بھی ہوئی ہے اور معنی میں بھی
2۔ بعض حضرات کے نزدیک بہت معمولی سی تحریف ہوئی ہے۔
3۔ تیسرا قول یہ ہے کہ الفاظ میں تحریف ہوئی ہی نہیں بلکہ صرف معنوی تحریف ہوئی ہے۔
یہ تینوں مذاهب بیان کرنے کے بعد اپنا فیصلہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک کتب سابقہ سماویہ میں معنوی تحریک کے علاوہ لفظی تعریف بھی ہوئی ہے چنانچہ والذی تحقق عندی ان التحريف فيلفظی ایضا میں فیہ واحد کی ضمیر نہیں (یہ کتابت کی غلطی ہے جس پر صاحب کتاب کو طعن کرنا جائز نہیں بلکہ یہاں فیھا جمع مونث کی ضمیر ہے جو ان کتب سادیہ کی طرف لوٹی ہے لیکن میرے نزدیک یہ بات محقق ہے کہ پہلی آسانی کتابوں میں تحریف معنوی کے ساتھ تحریف لفظی بھی ہوئی ہے اس فیھا کو فیہ کر کے لکھا گیا ہے جو درست نہیں یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ العرف الشذی اور فیض الباری وغیرہ حضرت علامہ انور شاہ کشمیری کی اپنی تصانیف نہیں ہیں کہ یہ یقین سے کہا جائے کہ علامہ کشمیری رحمہ اللہ نے یہ بات ضرور ارشاد فرمائی ہوگی بلکہ یہ کتابیں تو حضرت کی املائی تقاریر کا مجموعہ ہیں جن کو ان کی وفات کے بعد ان کے شاگردوں نے کتابی صورت میں شائع کر دیا اب ظاہر بات ہے کہ ناقلین کے سنے یا نقل کرنے میں غلطی کا امکان موجود ہے خود حضرت کشمیری رحمہ اللہ کے شاگرد رشید حضرت مولانا سید احمد شاه بجنوری نے انوار الباری شرح بخاری میں ان کتب کے ایسے بے شمار تسامحات کی نشاندہی فرمائی ہے۔
(۲۰ رکعات تراوت ایک تاریخ جائز بینی ۳۶ از حافظ ظہور احمد الحیسنی)
. امام اہل سنت حضرت مولانا عبدالشکور لکھنوی نے جو استفتاء مرتب کیا تھا کہ شیعہ کافر ہیں اس کافر شیعہ کا سبب روافض کا عقیدہ تحریف قرآن قرار دیا تھا مولانا علامہ انور شاہ کشمیری نے اس فتویٰ کی تصدیق کی تھی اگر موصوف کے نزدیک تحریف قرآن لفظاً ثابت ہوتی تو وہ اپنا عقیدہ رکھنے والوں کے کفر کا فتوی کیوں دیتے۔
گویا تحریف قرآن کی بنا پر روافض کی تکفیر کا فتویٰ دینا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ حضرت کشمیری رحمہ اللہ کے نزدیک عقیدہ تحریف کفر ہے۔ تو پھر وہ خود ایسی بات کیسے فرماسکتے ہیں جو ان کے نزدیک عقیدہ کفر ہو؟
مزید تفصیل پڑھیں