Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سبیّ شیعہ سے نکاح نہیں ہو سکتا


سبیّ شیعہ سے نکاح نہیں ہو سکتا

سوال: میری لڑکی کی عمر 10 سال کی ہے جس کا نکاح میرے والد نے میری عدم موجودگی میں میرے ماموں کے لڑکے سے کرا دیا ہے اور میرا ماموں سبیّ شیعہ ہے میں ان کے لڑکے کو لڑکی دینا پسند نہیں کرتا کیا میری ناپسندی کے باوجود سبیّ شیعہ سے میری لڑکی کا نکاح صحیح ہو سکتا ہے؟ کیا میں اب اپنی لڑکے کا کسی دوسرے سے نکاح پڑھا سکتا ہوں؟

جواب: اگر لڑکی کے والد کی موجودگی میں نکاح کر دیا ہو تو نکاح بدون اجازت والد کے نافذ نہ ہو گا، البتہ اگر اتنی دور چلا گیا ہو کہ اس کے آنے تک انتظار کرنے میں کفو فوت ہو جانے کا خطرہ ہو تو نکاح صحیح ہو جاتا ہے۔

اب مذکورہ صورت میں جب دادا نے نکاح سبیّ شیعہ سے کر دیا ہے تو بوجہ غیر کفو ہونے کے یہ بات ثابت ہے کہ ولایت نکاح دادا کی طرف منتقل نہیں ہوئی نیز سبیّ شیعہ سب کو جائز اور کارِ خیر سمجھنے کی وجہ سے اسلام سے خارج ہیں اس لئے ان سے نکاح سرے سے صحیح ہوتا ہی نہیں اس لئے لڑکی کا نکاح دوسری جگہ ہو سکتا ہے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:4:صفحہ:218)