Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ جس قسم کا بھی ہو وہ مسلمان عورت کا کفو نہیں ہے


شیعہ جس قسم کا بھی ہو وہ مسلمان عورت کا کفو نہیں ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک شخص قولاً فعلاً و مذہباً شیعہ ہے یعنی شیعہ علماء کو بلاتا ہے سبّ شیخینؓ کبھی نہیں سنا گیا۔ اس کے کام سبیّ شیعہ والے ہیں اس مذکورہ شخص کے ساتھ حنفیہ عورت کا جو کہ اہلِ سنت والجماعت سے ہے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نیز اگر مذکور شخص نکاح کے لالچ کی وجہ سے صرف سبّ و شتم سے توبہ کر لے (مذہب شیعہ سے نہیں) تو اس عورت کا نکاح درست ہو گا یا نہیں؟

جواب: شیعہ جس قسم کا بھی ہو وہ مسلمان عورت کا کفو نہیں اس لئے کوئی اِذنِ اولیاء کے بغیر اگر شیعہ سے نکاح کرے تو نکاح سرے سے باطل ہو گا۔ نیز اولیاء کو بھی لازم ہے کہ کسی قسم کے شیعہ سے بوجہ غیر کفو ہونے کے عورت کو نکاح کرنے کی اجازت نہ دے البتہ اگر عورت اور اس کے اولیاء کفو کا لحاظ کیے بغیر نکاح کر دیتے ہیں تو اب دیکھنا ہو گا۔ اگر سبّ شیخینؓ کو نعوذ باللّٰہ حلال یا ثواب سمجھتا ہے یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے افک کا قائل ہے (الی غیر ذالک من الکفریات) یا اس قسم کے شیعوں کا وعظ کراتا ہے جو سب یا افک کی اشاعت کرتے ہیں تو یہ نکاح بھی صحیح نہیں ہو گا، اور یہ شخص کافر قرار دیا جائے گا کفر اور کفر پر راضی ہونا دونوں برابر ہیں۔ اور اگر ایسے کوئی کفریات نہیں کئے یا کفریات والوں سے وعظ نہیں کراتا تو نکاح صحیح ہو جائے گا۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:5:صفحہ:331)