Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ باپ کی زمین پر سنی لڑکے کا شفعہ کرنا


شیعہ باپ کی زمین پر سنی لڑکے کا شفعہ کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: ایک شخص شیعہ نے اپنی زمین کسی دوسرے آدمی کو فروخت کر دی، اس بائع شیعہ کا لڑکا سنی ہے اور سنی لڑکے نے اپنے باپ کی فروخت کی ہوئی زمین پر شفعہ کر دیا ہے۔ اب یہ سنی لڑکا اپنے باپ شیعہ کی جائیداد کا حقدار ہے یا نہ؟

جواب: اگر لڑکا باپ کے ساتھ زمین مذکور میں شریک حصہ دار ہے یا اس کے رقبہ زمین کے ساتھ لڑکے کی زمین ملی ہوئی ہے اور اس نے بیع کی اطلاع پاتے ہی فوراً کہہ دیا ہے کہ میں شفعہ کرتا ہوں اور اس کے بعد بائع یا مشتری کے پاس جا کر یہی اطلاع کر دی ہو اور گواہ قائم کر دیئے ہو تو وہ حکومت کے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد اس زمین کا جائز مالک بن سکتا ہے ورنہ نہیں۔ تمام شروط کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:9:صفحہ:464)