مسلمانوں کے تمام گروہوں کا اہل بیتؓ کی محبت پر اتفاق ہے
حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒمسلمانوں کے تمام گروہوں کا اہلِ بیتؓ کی محبت پر اتفاق ہے
مسلمانوں کے تمام گروہ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ عبد اللہ بن سباء کی کوکھ سے جنم لینے والے گروہ نے جو اپنے آپ کو شیعانِ علیؓ کہلاتا ہے پہلے تو ائمہ اہلِ بیت کی محبت کے بلند بانگ دعوئے کیے پھر 301 ہجری میں اس گروہ نے باقاعدہ ایک مذہب اور الگ نظریے کی بنیاد رکھی مسلمانوں سے علیحدگی کے باعث اس گروہ کو رافضی یعنی الگ ہونے والا گروہ قرار دیا گیا اس گروہ کے عہدِ انحراف 301 ہجری کے بعد احادیثِ رسولﷺ کے نام پر کئی ذخیرے تیار کیے گئے جن میں دیگر مَن گھڑت روایات کے علاوہ ائمہ اہلِ بیتؓ کی طرف غلط روایات منسوب کر کے مذاہب کی دنیا میں ایک بہت بڑا طوفان برپا کر دیا گیا۔
اصولِ کافی تہذیب الاحکام من لا یحضرہ الفقہ اور الاستبصار کے نام سے احادیث کے چار مجموعوں میں تحریفِ قرآن تحریفِ کلمہ طیبہ تکفیرِ خلفاءِ راشدینؓ و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ ساتھ آنحضرتﷺ کی اولاد اور سیدنا علیؓ سمیت آپؓ کے تمام بیٹوں کی طرف ایسی ایسی روایات منسوب کر دی گئیں جو ان کی زندگی کے تابناک کردار سے متصادم تھیں سیدنا علیؓ کی خطبات میں تبدیلی ائمہ کی تعلیمات میں رد و بدل اولادِ سیدنا علیؓ کی طرف سے ایسی ایسی خرافات اور بے بنیاد باتیں منسوب کی گئیں جو ایک طرف عقل و انصاف کے تقاضوں سے بغاوت کرتی تھیں دوسری طرف ائمہ کی تعلیمات کے بالکل برعکس تھیں ہم نے زیرِ نظر مجموعہ میں ائمہ اہلِ بیت کی سچی تعلیمات اور آپ کے روشن کردار کو آشکار کیا ہے اس کے ساتھ ہم نے اولادِ رسولﷺ کی طرف سے شیعانِ علیؓ سے کھلی ناراضگی اور ائمہ کی طرف منسوب کی گئی روایات کے بارے میں ائمہ کی بیزاری اور کھلی برأت کو انہی کی کتابوں سے نقل کیا ہے۔