Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ کے جنازہ اور ختم اور قُل وغیرہ میں شرکت کا حکم


شیعہ کے جنازہ اور ختم اور قُل وغیرہ میں شرکت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے ملک پاکستان میں جو شیعہ رہتے ہیں، ہم سنی مسلمانوں کیلئے ان کے جنازہ ختم قُل وغیرہ میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ اس بارے میں عوام الناس کیلئے کیا حکم ہے؟ اور خصوصاً ہمارے اہلِ سنت والجماعت کے علمائے کرام کیلئے کیا حکم ہے؟ کہ ان کی نماز جنازہ پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر وہ کسی ختم وغیرہ کیلئے ہمارے آئمہ مساجد کو بلاتے ہیں تو ان کو جانا چاہیے یا نہیں؟ اگر ان کے گھرسے کھانے کی کوئی چیز پیش کی جائے یا بھیجی جائے تو لینا چاہئے یا نہیں؟ از راہِ کرم وضاحت فرمائیں۔ 

جواب: جو شیعہ درج ذیل عقائد رکھتے ہوں وہ بلاشک و شبہ کافر ہیں، ان کی نماز جنازہ پڑھنا مسلمانوں کیلئے جائز نہیں، علماء اور عوام کے لئے یہ حکم برابر ہے۔

(1) تحریف قرآن پاک کا عقیدہ رکھتے ہوں.

(2) قذفِ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے قائل ہوں۔

(3) سیدنا صدیق اکبرؓ کی صحابیت اور خلافت کے منکر ہوں۔

(4) حضرات شیخینؓ پر سب و شتم کرنے والے ہوں۔

(5) سیدنا علیؓ کو خدا یا خدائی صفات کا حامل جاننے والے ہوں۔

(6) حضرت جبرئیلؑ کو وحی لانے میں غلطی کا الزام دینے والے ہوں۔

(7)وہ شیعہ جو زکوٰۃ کی فرضیت کے منکر ہوں۔ 

ان الرافضي ان كان ممن يعتقد الالوهية في على اوان جبرئيل عليه السلام غلط في الوحي أو كان يذكر صحبة الصديق او يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة:

(فتاوى شامی:جلد:2:صفحہ:314)

من انكر خلافة أبي بكر فهو كافر في الصحيح ومنكر خلافة عمر فهو كافي في الاصح:

(بزازيه هامش على الهنديه:جلد:6:صفحہ:318)

وانا له الحفظون من التحريف والزيادة والنقصان ولا يتطرق اليه الخلل ابدا ..... ويل للرافضة حيث قالواقد تطرق الخلل الى القرآن وقالوا ان عثمان وغيره حرقوه القوه منه عشرة اجزاء:

(تفسير مظهری:جلد:5:صفحہ:155)

اما صفتها فهي فريضة محكمة يكفر جاحدها و يقتل ما نعها هکذافی محیط السرخسي:

(عالمگیری:جلد:1:صفحہ:170)

لان الرافضي كافر ان كان يسب الشيخينؓ مبتدع ان فضل عليا عليهما من غير سب في الخلاصة: 

(شامي:جلد:3:صفحہ:201)

ولا تحصل على احد منهم مات ابدا ولا تقم على قبره قال علماؤنا هذا نص في الامتناع من المصلوحة على الكفار .....يؤخذلانه علل المنع من الصلوة على الكفار لكفرهم لقوله تعالى : أنهم كفروا بالله ورسوله:

(تفسیر قرطبی:جلد:8:صفحہ:221)

سنی مسلمانوں کو شیعہ کے ختم اور قُل وغیرہ محافل ایصالِ ثواب میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے، اگر وہ آئمہ مساجد کو بلائیں تب بھی جانا جائز نہیں ہے۔

ولا تحصل المراد بالمصلوة الدعاء والاستغفار للميت فيشتمل صلوة الجنازة ايضاً لانها مشتملة على الدعاء والاستغفار:

(تفسیر مظهری:جلد:4:صفحہ:254)

شیعہ کے گھر سے اگر گوشت آئے، چاہے مطبوخ ہو یا غیر مطبوخ قبول نہ کرنا چاہئے، اس کے علاوہ دال اور سبزیاں وغیرہ دیں تو قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

منهما ان يكون مسلما او كتابيا فلا تؤكل ذبيحة اهل الشرك والمجوس والوثني و ذبيحة المرتد:

(بدائع الصنائع:جلد:4:صفحہ:164)

(ارشاد المفتين:جلد:1:صفحہ:516)