اے معاویہ! تومجھ سے ہے میں تجھ سے ہوں مذکورہ حدیث کی لاجواب تحقیق
حافظ طیب الرحمان الحسینیاے معاویہؓ!
تو مجھ سے ہے میں تجھ سے ہوں
مذکورہ حدیث کی لاجواب تحقیق
اس حدیث پر اعتراض
اگر آپ محدث نہیں ہے تو پھر اللہ کیلئے حدیث رسولﷺ کے ساتھ اٹکل بچو نہ کھیلیں۔ بے شک معاویہؓ صحابیِ رسولﷺ ہیں مگر ان کیلئے وہ بات نہ کہیں جو رسول اللہﷺ نے نہ کہی ہو، ورنہ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ رسول اللہﷺ پر جھوٹ باندھنا دوزخ میں داخلہ کی ضمانت ہے۔۔۔۔اتق اللہ فی الاسلام۔۔ Proofs: ثبوت ملاحظہ فرمائیں
(1) امام علامہ ابن حجر العسقلانیؒ، شیخ الاسلام فی الحدیث: اسماء الرجال کی مشہور و معروف تصنیف: لسان المیزان: 5جلد/194صفحہ، راوی عمر بن عبد العزیز المعروف عمر بن بحر کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ ایک مجھول یعنی گمنام آدمی ہے: اور اس روایت میں اسکا ہونا ہی اس روایت کے درست نہ ہونے کی دلیل ہے۔ تفصیل کیلیے کتاب کا مطالعہ فرمایئے۔
(2) امام ذھبی، ایک اور عظیم محدث: اسماء الرجال کی مشہور و معروف تصنیف: میزان الاعتدال: 2/623، حکم روایت: باطل
(3) امام اور محدث ابن عدی : اسماء الرجال کی تصنیف: الکامل فی الضعفاء: 2/330، حکم روایت:ضعیف
(4) عظیم محدث علامہ ابن الجوزی : جھوٹی اور من گھڑت روایات : العلل المتناهية: 1/279، حکم روایت:لا يصح من جميع طرقه یعنی آپ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی ایک بھی سند درست نہیں، اپنی تمام اسناد کہ روشنی میں یہ روایت غلط ہے۔
(5)اگر آپ محدث نہیں ہے تو پھر اللہ کیلئے حدیث رسولﷺ کے ساتھ اٹکل بچو نہ کھیلیں۔
اعتراضات کا رد


