Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعوں اور سنیوں کا ایک قربانی میں شریک ہونا


شیعوں اور سنیوں کا ایک قربانی میں شریک ہونا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: قربانی کے جانور میں سنی اور شیعہ شریک ہوتے ہیں اور شیعہ وہ ہیں جو سبّ شیخینؓ کرتے ہیں۔ کیا یہ قربانی درست ہے؟

جواب: اگر شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر نہیں یعنی اُلوہیت سیدنا علیؓ کا قائل نہ ہو، حضرت جبرائیلؑ کے وحی لانے میں غلطی کا قائل نہ ہو سیدہ عائشہؓ پر بہتان (تہمت) نہ لگاتا ہو :وغیر ذلك: تو وہ کافر ہیں لیکن سبّ شیخینؓ کی وجہ سے فاسق و فاجر ہے۔ پس اگر کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر شیعہ سنیوں کے ساتھ ذبیحہ قربانی میں شریک ہو گا تو سب کی قربانی جائز نہیں۔ کیونکہ قربانی کا ایک حصہ غیر عبادت کے طریقہ پر ہے اور مکمل ذبح اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ کیلئے نہیں ہوا۔ اور اگر فاسق شیعہ سنیوں کے ساتھ قربانی میں شریک ہو گا تو اگرچہ قربانی سب کی صحیح ہو جائے گی لیکن ایسے فاسق و فاجر کو بھی قربانی میں جو ایک عبادت ہے شریک نہ کرنا چاہئے اور ان سے احتراز کیا جائے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:9:صفحہ:570)