Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کو رشتہ دینے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ: ایک شخص نے اپنی اولاد کا رشتہ شیعہ لوگوں میں کیا ہوا ہے جس کی تمام برادری شیعہ ہے اور اس کا حقیقی بھائی بھی شیعہ ہے اور اس کا کھانا پینا بھی شیعہ لوگوں کے ساتھ ہے اور رسومات شیعہ لوگوں کی ادا کرتا ہے، مثلاً: کڑاہی سیدنا عباسؓ کی جو مشہور ہے وہ پکاتا ہے اور ان کی مجالس میں اصحابِ ثلاثہؓ کو جو سبّ کرتے ہیں وہ ان کو حق پر سمجھتا ہے اور ان کی مجلس میں شامل رہتا ہے اور اس کی اولاد بھی یقیناً شیعہ ہے اور وہ ایسے شیعہ ہیں کہ سیدہ عائشہؓ پر بہتان عظیم بھی باندھتے ہیں اور اس اپنی اولاد کیلئے اہلِ سنت والجماعت کے آدمی سے رشتہ لینا چاہتا ہے۔ کیا اس کی اولاد کو اہلِ سنت والجماعت کا آدمی شریعت محمدیﷺ کے مطابق رشتے دے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ جو شیعہ ایسا ہو کہ ضروریاتِ دین میں سے کسی بات کا منکر ہو مثلاً: اس کا عقیدہ ہو کہ (معاذ اللّٰه) سیدہ عائشہؓ پر جو تہمت لگائی گئی تھی وہ صحیح ہے :و امثال ذلک: تو یہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ 

بنابریں صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی یہ شخص سیدہ عائشہؓ پر بہتان عظیم باندھتا ہے تو اس شخص کے ساتھ مسلمانوں کا رشتہ ناطہ کرنا جائز نہیں۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 10 صفحہ، 210)