Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ بیوی کا سنی خاوند کے ساتھ رہنے کا حکم


شیعہ بیوی کا سنی خاوند کے ساتھ رہنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں، میرا ایک بچہ بھی ہے جس کی عمر سوا چار سال ہے، میرا تعلق اہلِ سنت گھرانے سے ہے جبکہ میری بیوی کا تعلق اہلِ تشیع گھرانے سے ہے، اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ دونوں کا نکاح جائز نہیں اور آپ دونوں اب تک حرام کرتے رہے ہیں،جبکہ میرا انکاح اہلِ سنت طریقے سے ہوا ہے۔ اب آپ سے مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ آیا میرا نکاح صحیح ہے یا غلط؟ ہم دونوں میاں بیوی اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ ہم دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مسلک میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، اور اب تک ہم دونوں اس پر قائم ہیں۔ جس مولوی صاحب نے ہمیں بتایا کہ نکاح صحیح نہیں ہوا اس کا کہنا ہے کہ اگر تمہاری بیوی تمہارے مسلک میں آ جائے تو پھر نکاح جائز ہو گا ورنہ نہیں، اور نکاح بھی دوبارہ کرنا پڑے گا۔ 

جواب: جو شیعہ مندرجہ ذیل عقائد رکھتا ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

  1.  قرآن پاک میں تحریف کا قائل ہونا۔
  2. حضرات شیخینؓ سیدنا صدیق اکبرؓ اور سیدنا فاروق اعظمؓ کی صحابیت کا نکار کرنا۔
  3. سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر بہتان لگانا۔
  4.  سیدنا علیؓ کو نبی یا خدا ماننا۔
  5. اماموں کو نبیوں سے اُونچا مرتبہ دینا۔

لہٰذا اگر ان مذکورہ عقائد میں سے (العیاذ بالله) ایک عقیدہ بھی ہو، تو اس سے فورا توبہ کرنی چاہئے اور اس کے بعد نکاح پڑھنا چاہئے اور بچہ والد کا ہو گا۔

نعم لاشك في تكفير من قذف السيدة عائشةؓ اوا نكر صحبة الصديقؓ او اعتقدالالوهية في على اوان جبرئيل غلط فى الوحى أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن ولكن لو تاب تقبل توبته

(ردالمحتار: جلد، 6 صفحہ، 378)

الرافضي اذا كمان يسب الشيخينؓ ويلعنهما و العياذ بالله فهو كافر ولو قذف عائشةؓبالزنا كفر .... من انكر خلافة أبي بكرؓ فهو كافر و على قول بعضهم مبتدع وليس بكافر و الصحيح انه كافر وكذالك من انكر خلافة عمرؓ في اصح الاقوال  ويجب اكفارالخوارج في أكنار هم جميع الامة سواهم ويجب اكفار هم با كفار عثمانؓ وعلىؓ وطلحةؓوالزبيرؓ و عائشةؓويجب اكفار الروافض في قولهم برجعة الاموات الى الدنيا و بتناسخ الارواح وبانتقال روح الاله الى الانيمة وبقولهم في خروج امام باطن وبتعطيلهم الامروالمنهى الى ان يخرج الامام الباطن وبقولهم ان جبرئيل عليه السلام غلط فى الوحى الی محمدﷺ دون على بن ابى طالبؓ وهؤلاء القوم خارجون عن ملة الاسلام واحكامهم احكام المرتدين

(بزازيه على هامش الهنديه: جلد، 6 صفحہ، 318) 

(ارشاد المفتين: جلد، 1 صفحہ، 531)