Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

جو شیعہ سنی بن گیا ہو، کیا وہ اپنی لڑکی کا رشتہ شیعہ کو دے سکتا ہے


جو شیعہ سنی بن گیا ہو، کیا وہ اپنی لڑکی کا رشتہ شیعہ کو دے سکتا ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: ایک شخص پہلے شیعہ مذہب کے ساتھ تھا، اب اس نے جب اہلِ سنت والجماعت قبول کر لیا ہے۔ کیا یہ شخص اپنی لڑکی شیعہ مذہب والوں کو دے سکتا ہے یا نہیں؟ اور یہ شخص شیعہ مذہب والوں کے ساتھ کھانا کھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: اگر شیعہ، دین کے امورِ ضروریہ میں سے کسی بات کا انکاری نہیں مثلاً: افک عائشہ صدیقہؓ کا قائل نہیں تو پھر سنیہ عورت کا نکاح اس سے جائز ہے لیکن اس کے باوجود چونکہ سبّ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین وغیرہ امور کی وجہ سے فاسق ضرور ہے اس لئے ان سے مناکحت وغیرہ جیسے اُمور میں اختلاط سے احتراز کرنا چاہئے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:10:صفحہ:340)