Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سنی مرد کا شیعہ عورت سے نکاح کرنا


سنی مرد کا شیعہ عورت سے نکاح کرنا

سوال: شیعہ عورت کے ساتھ سنی مرد کا نکاح جائز ہے؟

جواب: شیعہ عورت اگر کسی مسئلہ ضروری کی انکاری ہو مثلاً: سیدنا علیؓ کی اُلوہیت کی قائل ہو یا حضرت جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے میں غلطی کی قائلہ ہو یا تحریف قرآن کی قائلہ ہو یا صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کی انکاری ہو یا سیدہ عائشہؓ پر تہمت (قذف) لگاتی ہو یا سبّ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو جائز اور کارِ خیر سمجھتی ہو تو یہ کافرہ ہے اور اس کے ساتھ سنی مرد کا نکاح جائز نہیں اور اگر اسلام کے کسی مسئلہ ضروریہ کی انکاری نہ ہو تو یہ مسلمہ شمار ہو گی اور اس کا نکاح مسلمان مرد سے جائز شمار ہو گا اگرچہ ایسے شیعہ کے ساتھ بھی مناکحت نہ کی جائے کیونکہ اس میں بھی متعدد شرعی قباحتیں موجود ہیں۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:10:صفحہ:351)