شیعہ سنی کے مخلوط جنازے پڑھانا
شیعہ سنی کے مخلوط جنازے پڑھانا
سوال: سنی یا شیعہ میت کا مخلوط جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ یا یکے بعد دیگرے الگ الگ فریقین اپنے اپنے امام کی اقتداء میں نمازِ جنازہ ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: شیعہ کا وہ فرقہ جو سبّ شیخینؓ نہ کرے اور اصحابؓ کو بُرا نہ کہے اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے افک کے قائل نہ ہو، اور کوئی کفریہ عقیدہ نہ رکھتا ہو، تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے اور اگر اہلِ سنت والجماعت بھی ان کی جنازہ کی نماز پڑھیں یا پڑھا دیں تو کچھ حرج نہیں لیکن پاکستان کے شیعہ ایسے نہیں ہیں۔ اس لئے مطلقاً سنی اور شیعہ کا جنازہ ضروری ہے کہ علیحدہ علیحدہ پڑھے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:11:صفحہ:75)