کیا کوئی سنی کسی شیعہ پیر کا مرید ہو سکتا ہے
کیا کوئی سنی کسی شیعہ پیر کا مرید ہو سکتا ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں کے چند اشخاص ایک شیعہ پیر کے مرید ہو گئے ہیں۔ کیا اہلِ سنت، شیعہ پیر کی بیعت کر سکتا ہے؟ اگر کسی وجہ سے اہلِ سنت، اہلِ شیعہ کا بیعت ہو جائے تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت شاہ ولی اللّٰہ محدث دہلویؒ نے :القول الجمیل: میں پیر کی چند شرطیں لکھی ہیں جو ان شرائط کے ساتھ موصوف نہ ہو اُس کے ہاتھ پر بیعت نہ کرنا چاہئے۔ بالخصوص جو پیر شیعہ ہو اس کے ہاتھ پر بیعت کرنا اہلِ سنت والجماعت کیلئے سخت ناجائز ہے یہ شخص فی الفور اس شیعہ کی بیعت ترک کر دے اس کو کالعدم سمجھ کر کسی اہلِ سنت متشرع پیر سے بیعت ہو جائے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:11:صفحہ:142)