غالی رافض کی عیادت کرنا، غالی رافض کی نمازِ جنازہ وغیرہ میں شریک ہونا
غالی رافض کی عیادت کرنا، غالی رافض کی نمازِ جنازہ وغیرہ میں شریک ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان چند درج زیل امور میں کہ کیا کسی رافضی کی بیمار پرسی اس نیت سے کہ بیمار کے ورثہ ناراض نہ ہو جائیں، یا اس نیت سے کہ ہمارے اخلاق سے متاثر ہوں جائز ہے یا کہ نہیں؟
جواب: توقع ہدایت کے لئے، اسلامی اخلاق سے متاثر کرنے کے لئے، ان کی بیمار پرسی درست بلکہ مستحسن ہے۔
سوال: فاتح خوانی مذکورہ رافضی کی مذکور و خیالات سے جائز ہے کہ نہیں؟
جواب: اگر رافضی ضروریاتِ امور دین میں سے کسی مسئلہ کا منکر ہو تو اس کے لئے دعائے مغفرت کرنا درست نہیں.
سوال: کیا مذکورہ رافضی کی نمازِ جنازہ میں شرکت جبکہ امام رافضی ہے اور وہ اپنے طریق سے نماز ادا کر رہا ہے جائز ہے یا ناجائز؟
جواب: شرکت درست نہیں۔
سوال: سنی امام ہو تو پھر شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب: درست نہیں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:11:صفحہ:220)