قرآن عظیم کے بارے میں ائمہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی تعلیمات…

قرآن عظیم کے بارے میں ائمہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی تعلیمات

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

صفحہ 3 از 3

قرآن جس طرح نازل ہوا تھا اس کو رسول اللہﷺ کی وصیت کے مطابق صرف سیدنا علیؓ نے آپﷺ کی وفات کے بعد چھ مہینے مشغول رہ کر جمع کیا تھا جمع کرنے کے بعد اسے لے کر ان لوگوں کے پاس آئے جو رسول اللہﷺ کے بعد خلیفہ بن گئے تھے آپؓ نے فرمایا: اللہ کی کتاب جس طرح نازل ہوئی ہے وہ یہ ہے پس ان سے سیدنا عمرؓ نے کہا کہ ہم کو تمہاری اور تمہارے اس قرآن کی ضرورت نہیں تو سیدنا علیؓ نے فرمایا کہ آج کے دن کے بعد اس کو نہ تم دیکھ سکو گے اور نہ کوئی اور دیکھ سکے گا یہاں تک کہ میرے بیٹے مہدی علیہ السلام کا ظھور ہو گا اس قرآن میں بہت سی زیادات ہیں جب مہدی ظاہر ہوں گے تو موجودہ قرآن آسمان کی طرف اٹھا لیا جائے گا اور وہ اس قرآن کو نکال کر پیش فرمائیں گے جس کو سیدنا علیؓ نے جمع فرمایا تھا (انوار النعمانیہ جلد دوم طبع ایران از سید نعمت الله الموسوی الجزائری صفحه 357 تا صفحه 364 بحوالہ بینات صفحه 59)۔


صفحہ 3 از 3