خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم…

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں ائمہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی تعلیمات

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

صفحہ 1 از 4

خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں ائمہ اہلِ بیتؓ کی تعلیمات

ہم نے پہلے دعویٰ کے مطابق شیعہ کتب سے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ 1400 سال سے امتِ مسلمہ جس "کلمہ طیبہ" کے جن دو اجزاء کو اسلام میں داخلے کی اساس قرار دے رہی ہے اسلام کا کلمہ اور سند لا اله الا الله محمد رسول الله ہے اس میں ایک لفظ کی بھی کمی بیشی کا کسی نے قول نہیں کیا حنفی حنبلی شافعی اور مالکی مسلمانوں کے تمام فقہی مکاتبِ فکر برصغیر پاک و ہند میں اہلِ سنت کے بریلوی اور دیوبندی اور اہلِ حدیث حضرات میں فروعی اختلاف کے باوجود کسی نے بھی اسلام کی بنیاد میں ادنیٰ سی تبدیلی کا کوئی قول پیش نہیں کیا۔

ہم نے شیعہ کتب سے ان کے بنیادی عقائد کی روشنی میں کلمہ طیبہ کی تبدیلی اور اس میں علی ولی اللہ وصی رسول اللہ اور خلیفہ بلافصل کے تین اجزاء کا اضافہ ثابت کر کے ایک طرف شیعہ مذہب کی اساس کو اسلام سے یکسر الگ اور جدا ثابت کیا ہے دوسری طرف جن ائمہ اہلِ بیتؓ سے دعویٰ محبت و الفت پر اس مذہب کی عمارت کھڑی کی گئی ہے ان کی طرف سے بھی شیعہ کے کلمہ کے علی الرغم مسلمانوں کے متفقہ اور اصلی کلمہ ہی کو اسلام کی بنیاد ثابت کیا ہے۔

اس کے بعد آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ ائمہ اہلِ بیتؓ کے نزدیک الحمد سے لے کر والناس تک موجودہ قرآن ہی اصلی اور مکمل ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا قول خاندانِ نبوت کی طرف سے کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔

اب ہم ائمہ اہلِ بیتؓ کے وہ اقوال شیعہ کتب سے پیش کریں گے جس کے مطابق خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و رفعت اور عدالت و ثقاہت آفتابِ عالم تاب کی طرح روشن نظر آ رہی ہے آنحضرتﷺ کی اولاد کی طرف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف جو بعض باتیں ائمہ کی وفات کے دو تین سو سال بعد منسوب کی گئی ہیں وہ سفید جھوٹ اور من گھڑت روایات کا چربہ ہیں سیدنا علیؓ سے لے کر سیدنا حسن عسکریؒ تک کسی بھی امام یا خاندان کے کسی بھی بزرگ کی طرف سے سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ و سیدنا عثمانؓ یا کسی بھی صحابی کے خلاف کسی تصریح کا صحیح روایات میں کوئی ذکر نہیں شیعہ کے چھوٹے اور کذاب راویوں کی یہودیت زدہ کہانیوں سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے روشن کردار کو داغدار نہیں کیا جا سکتا سبائیت کی غلاظت سے آلود ہونے والی تاریخ بھی جماعتِ رسولﷺ کے تابناک کردار کو پراگندہ نہیں کر سکتی۔ 

ہم نے آنے والی سطور میں ائمہ اہلِ بیتؓ کے ارشادات نہایت عرق ریزی سے شیعہ کے ذخیرہ کتب سے جمع کر کے تصویر کا حقیقی رخ امتِ مسلمہ اور شیعہ کی نئی نسل کے سامنے پیش کیا ہے ان روایات کے مقابلے میں محمد بن يعقوب کلبی ملاباقر مجلسی قاضی نوراللہ شوستری اور خمینی کی کتابوں کا وہ مواد جس میں حضرات خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کافر و مرتد "منافق ابلیسں اور بدقماش تحریر کیا گیا ہے پر کام کے برابر اہمیت نہیں رکھتا ایک منصف مزاج شیعہ بھی جب ایک طرف سیدنا علیؓ سیدنا حسنینؓ کریمین سیدنا امام رضا کاظم سیدنا موسیٰ کاظم سیدنا تقی علیؒ، سیدنا نقی علیؒ اور سیدنا حسن عسکریؒ کے ارشادات کو اپنی ہی کتابوں سے ملاحظہ کرے گا اور دوسری طرف اسے 301 ھ میں شیعہ کے عہدِ انحراف کے بعد مرتب ہونے والی من گھڑت روایات کو دیکھے گا تو وہ یقیناً اپنے مذہب کے اس کھلے تضاد کے بعد ائمہ اہلِ بیتؓ کی تعلیمات ہی کو ترجیح دے گا۔

ہم دنیا بھر کے شیعہ کے سامنے قرآن و حدیث اور اسلامی فقہاء کی تعلیمات کی بجائے ایسی مقدس شخصیات کی طرف سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور خلفائے راشدینؓ کی منقبت و فضیلت کے اقوال پیش کر رہے ہیں جو شیعہ عقائد کے مطابق ان کے مذہب کی اساس ہیں راقم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین خلفائے راشدینؓ کی عظمت پر اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی آئینی حیثیت" تصنیف کی تھی۔ 

اس میں قرآن عظیم کی 700 آیات کریمہ اور آنحضرتﷺ کی دو ہزار سے زائد احادیث کی روشنی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور خلفائے راشدینؓ کی عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے ایک مسلمان کے لیے آنحضرتﷺ کے مقدس رفقاء کی شانِ مرتبت کے لیے قرآن و حدیث کی گواہی کافی ہے لیکن شیعہ چونکہ قرآن میں تحریف اور احادیث رسول کے ذخیرہ کو سیدنا ابوہریرہؓ سیدہ عائشہؓ اور کئی دیگر حفاظ حدیث کے حوالے سے شک و اضطراب کی نظروں سے دیکھتے ہیں ہم نے اتمام حجت کے طور پر ائمه اہلِ بیتؓ کی طرف سے کسی اور کتاب یا ماخد کا سہارا لینے کی بجائے شیعہ ہی کی ہزاروں معتبر کتابوں اور ان کے مسلمہ محمدثین کی روایات سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور خلفائے راشدینؓ کی تعریف و توصیف اور مذہب اہلِ سنت کی حقانیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

سیدنا علیؓ سمیت ائمہ اہلِ بیتؓ کی تصریحات شیعہ کے لیے ان کی اپنی کتب کی روشنی میں پیش کر کے ایک ایسا خیر و جمع کیا ہے جس سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں اب وہ کسی بھی تاویل سے اپنے کلمہ طیبہ عقیدہ تحریفِ قرآن اور تکفیر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و خلفائے راشدینؓ کا قول نہیں کر سکتا۔

صفحہ 1 از 4