شیخین رضی اللہ عنہم کے بعد دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم…

شیخین رضی اللہ عنہم کے بعد دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں ائمہ اہل بیت رضی اللہ عنہ کی تعلیمات

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

صفحہ 8 از 18

کہنے لگے ہم ان میں سے بھی نہیں پھر سیدنا زین العابدینؒ نے فرمایا کہ تم خود ہی ان دو فریقوں میں سے ہونے کا انکار کر بیٹھے اور میں تمہارے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ تم اس فریق میں بھی نہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا وہ لوگ جو ان کے بعد آئے کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں بخش اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش جو ہم سے ایمان میں سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں ایمانداروں کے حق میں کھوٹ نہ رکھ۔ یہ فرما کر انہیں حکم دیا کہ میرے سامنے سےدور ہو جاؤ اور اللہ تمہاری بدکلامی کی تمہیں سزا دے۔

خلفائے ثلاثہؓ حضورﷺ کے لیے بمنزلہ کان آنکھ اور دل ہیں

قال حدثنی على بن محمد بن علی الرضا عن ابيه عن ابائه عن الحسن بن على عينهم السلام قال قال رسول اللهﷺ ان ابابكرؓ منى بمنزله السمع وان عمرؓ منى بمنزله البصر وان عثمانؓ منی بمنزله الفو و قال فلما كان من الغدد خلت اليه و عنده امیر المؤمنين عليه السلام و ابوبکرؓ و عمرؓ و عثمانؓ فقلت له يا ابه سمعتك تقول فی اصحابك هولاء قولا فما هو فقال عليه السلام نعم ثم اشار بيده اليهم فقال هم السمع والبصر والفواد وسيسالون عن ولايه وصى هذا و اشار الى على بن ابی طالب عليه السلام ثم قال ان الله عزوجل يقول ان السمع والبصرو النو اولئك كان عنه مسئولا ثم قالﷺ وعزه ربی ان جميع امتى لموقوفون يوم القيمه و مسئولون عن ولايه وذالك قول الله عزوجل وقفوهم انهم مسئولون (معانی الاخبار مصنفه شیخ صدوق صفحہ388۔387 مطبوعہ بیروت طبع جعید بات نوادر المعافی)

سیدنا حسن بن علیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:

سیدنا ابوبکرؓ بمنزلہ میرے کان کے اور سیدنا عمر فاروقؓ بمنزلہ میری آنکھ کے اور سیدنا عثمانِ غنیؓ بمنزلہ میرے دل کے ہیں پھر جب دوسرا دن آیا تو میں حضورﷺ کے پاس حاضر ہوا اس وقت ان کے پاس سیدنا علیؓ سیدنا ابوبکرؓ سیدنا عمرؓ اور سیدنا عثمانِ غنیؓ بیٹھے تھے میں نے عرض کی ابا جان! کل آپؓ کی زبانِ اقدس سے خلفائے ثلاثہؓ کے بارے میں یوں کلام سنا تھا آپؓ نے فرمایا ہاں! پھر آپؓ نے ان کی طرف اشارہ فرما کر کہا وہ سمع بصر اور فواد ہیں اور عنقریب میرے اس وصی کے بارے میں ان سے سوال ہو گا اور سیدنا علیؓ کی طرف اشارہ کیا پھر فرمایا "اللہ تعالیٰ" على عليه السلام قال قال رسول اللهﷺ كل نسب وصهم منقطع يوم القيمه الانسبی و سببی

1۔ (امالی شیخ طوسی جلد اول صفحہ 350 الجز الثانی عشر)۔

2۔ (شرح نہج البلاغه ابنِ حدید جلد سوم صفحہ 124 فی تزویج عمر بام کلثوم بنت علی طبع جدید مطبوعہ بیروت)۔ 

سیدناعلیؓ نے فرمایا بروزِ قیامت میرے نسب اور سرال کے علاوہ تمام کے انساب اور سسرال کی نسبت ختم ہو جائے گی۔

خلفائے ثلاثہؓ کو قیامت میں سیدنا حسینؓ پانی پلائیں گے

اعمشق وہ آدمی ہے جس کو سیدنا علیؓ کے دس ہزار فضائل زبانی یاد تھے یہ اپنا ایک واقعہ ذکر کرتا ہے کہ میں سویا ہوا تھا مجھے خلیفہ وقت منصور نے طلب کیا میں اٹھا اور خلیفہ کے پاس پہنچا اس نے سیدنا علیؓ کی فضیلت کا یہ واقعہ سنایا (جس کو سید ھاشم بحرانی شیعی نے خلیۃ الابرار میں نقل کیا ہے)۔

جب میں اموی حکومت کے خوف سے اپنی جان بچانے کے لیے شہر شہر مارا مارا پھر رہا تھا تو میں نے شام کے کسی شہر میں نماز صبح باجماعت ادا کی میرے ساتھ صف میں بائیں جانب ایک نوجوان پگڑی باندھے کھڑا تھا پگڑی سے اس نے اپنا چہرہ بھی ڈھانپ رکھا تھا جب اس نے رکوع کیا تو اس کا عمامہ گر گیا میں نے دیکھا کہ اس کا چہرہ اور سر خنزیر کے چہرہ اور سر جیسا تھا اسے دیکھ کر مجھے اتنا خوف آیا کہ میں نماز پڑھنا بھول گیا نماز سے فراغت کے بعد میں نے اس کے سر اور چہرہ کی حالت تبدیل ہونے کی وجہ پوچھی وہ اتنا رویا کہ مرنے کے قریب ہو گیا تھا پھر اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے گھر لے گیا اور ایک جگہ دکھا کر ایک واقعہ سنانا شروع کیا کہ میں مسجد میں مؤذن تھا اور امامت بھی میں ہی کراتا تھا اور ہر اذان و اقامت کے درمیان ایک ہزار مرتبہ "سیدنا علیؓ" پر لعنت بھیجا کرتا تھا ایک مرتبہ جمعہ کے دن اذان و اقامت کے درمیان میں نے چار ہزار مرتبہ سیدنا علیؓ پر لعنت بھیجی نماز سے فراغت پر میں گھر آیا اور اس جگہ جو تمہیں دکھائی ہے آ کر سو گیا پھر مجھے خواب آیا (اس کے خواب کو علامہ بحرانی شیعی نے ان الفاظ میں ذکر کیا ہے):

راسی راس خنزیرو وجھی وجه خنزیر علی ما تری (حلیہ الابرار جلد اول باب 16 صفحہ 302 فی حدیث الاعمیق مع المنصور مطبوعہ قم ایران)۔

میں خواب میں گویا جنت کے دروازے پر پہنچا ہوں میں نے اس میں سبز زمرد کا ایک گنبد دیکھا جو استبرق اور دیباج سے آراستہ کیا گیا تھا اس گنبد کے قریب موتی سے جڑی ہوئی کرسی پر سیدنا علیؓ کو بیٹھے دیکھا۔

صفحہ 8 از 18