Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ابوبکررضی اللہ عنہ عمررضی اللہ عنہ عثمان رضی اللہ عنہ مظلوم شہید کربلا

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

*ابوبکرؒ عمرؒ عثمانؒ مظلوم شہید کربلا کے*

*مظلوم بیٹے علیؓ کے*

*بھائی حسنؓ حسینؓ کے*

*مرتے دم تک ساتھی حسینؓ کے*

___

*دیکھیں شیعہ کتاب*

*آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں کن مظلوموں کی بات کر رہا ہوں*

*جی جناب میں ان مظلوموں کی بات کر رہا ہوں جو جنت کے سردار کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی اتنے مشہور نا ہو سکے جتنے مشہور کوفے کے سردار ہو گئے*

*میں ان کی بات کر رہا ہوں جن سے کربلا کی شہادتوں کا سلسلہ شروع ہوتا*

*میں ان کی بات کر رہا ہوں جن کے ناموں کی وجہ سے ان کے نام چھپائے جاتے ہیں اعتقاد کمزور ہو جاتا ہے*

*سادہ لوح عوام تو پوچھے گی نا !!*

*کہ ان ناموں سے تو نفرت کرنے کا پڑھایا سکھایا گیا ہے*

*پھر یہ نام امیر المؤمنین علیؓ کی اولاد میں کیسے  ؟*

*جناب یہ وہ شہید ہیں جن کے بغیر واقعہ کربلا نامکمل ہے لیکن شیعہ ان ناموں کو نکال کر پورا واقعہ کربلا پتا نہیں کیسے بیان کر لیتا ہے ۔*

*میں شیعوں سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں جن کے ناموں سے واقعہ کربلا شروع ہوتا ہے  ان ناموں کے چھپا لینے کے بعد واقعہ کربلا شروع کہاں سے کرتے ہو ؟*

*مختصر کرتے ہوئے…..*

*آپ کے سامنے ہے مشہور شیعہ عالم ابن شھر آشوب کی کتاب مناقب آل ابی طالب*

*ابن شھر آشوب باوجود شیعہ ہونے کے بغیر تقیہ کیے*

*بہادری بیان کرتا ہے ابوبکر بن علیؒ عمر بن علی ؒعثمان بن علیؒ کی لکھتا ہے*

*ابوبکر بن علی ؒ نکلے اور اپنے بابا علیؓ اویر بھائی حسینؓ کی محبت میں رجز پڑھتے رہے اور لڑتے رہے پھر شہید ہو گئے*

*پھر عمر بن علیؒ بڑھے اور بڑی بہادری سےلڑتے رہے اور  یہ رجز پڑھتے رہے*

*اے دشمنان خدا! عمر سے دور ہو جاؤ بپھرے ہوئے اور خشمگین شیر سے فرار حاصل کر   ۔ پھر عمر بن علیؓ   نے اپنے بھائی کے قاتل زحر کو قتل کیا اور خود بھی شہید ہو گئے*

*پھر عثمان بن علیؓ میدان میں گئے اور دشمن کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ جب آپ میدان میں گئے تو رجز میں درج ذیل اشعار کا ورد کر رہے تھے*

*میں ہوں عثمان افتخارات کا مالک؛ میرے آقا علیؓ ہیں جن کے نیک کام ظاہر و آشکار ہیں۔*

*وہی جو نبی(ص) کے چچا زاد ہیں (بقول راف ضہ یہ شعر پڑھتے اور لڑتے رہے)*

*پھر*

*خولی بن یزید اصبحی نے ایک تیر عثمان بنی علی بن ابی طالبؓ کی جبین پر مارا جس کے بموجب وہ زین سے زمین پر آرہے اور بنو دارم کے ایک شخص نے ان کا سر قلم کردیا*

*اسی ترتیب سے ابوبکرؓ عمر ؓعثمانؓ خلیفہ بنے اسی ترتیب سے حضرت علیؓ نے اپنے بچوں کے نام رکھے*

*پھر اسی ترتیب سے کربلا میں شہید ہوئے یعنی حضرت علیؓ کے* *فرزندوں میں سے جنہوں نے سب سے پہلے شہادت پائی وہ ابوبکرؒ عمرؒ عثمانؒ<>*

  *ابوبکر بن علی بن ابی طالبؒ جن کا شمار کربلا میں سب سے پہلے شھدا میں ہوتا ہے ۔*

*—دیکھیں شیعہ کتاب*

*مشہور شیعہ عالم شیخ طوسی رجال الشیخ میں لکھتے ہیں کہ ابوبکر بن علیؒ اپنے بھائی (حسینؓ)کے ساتھ (کربلا) میں شہید ہوئے۔*

*میرا سوال شیعہ دوستوں سے ہے کہ کیا کسئ شیعہ عالم نے کبھی اس مظلوم کا نام لیا ہے ؟*

*کیا یہ حضرت علیؓ کے  بیٹے ابوبکرؒ کے ساتھ زیادتی اس لیے ہے کہ حضرت علیؓ نے بیٹے کا نام ابوبکرؒ کیوں رکھا   ؟*

*کیا کسی شیعہ نے اپنے علماء سے سوال کیا ہے کہ جناب آپ کربلا میں شہید سب کا ذکر کرتے ہو لیکن جو کربلا میں حضرت حسینؓ کے بھائی علیؓ کے بیٹے حسینؓ کے ساتھی  ابوبکرؒ کا نام کیوں نہیں لیتے وہ ابوبکرؒ جو حسینؓ کے  کندھے سے کندھا ملا کر لڑ رہے تھے -*

*مقتل کی جو بھی کتاب نکال لو واقعہ کربلا پر جو کتاب مرضی اٹھا لو سب کتابوں میں شھید اول ابوبکر کا نام موجود ہے لیکن شیعہ علماء اس نام کو کیوں نہیں لیتے اس کا جواب چاہیے محرم ابھی بھی باقی ہے ابھی بھی ان شھدا کے نام پورے کر لیں ورنہ ان ناموں کے بغیر واقعہ کربلا نامکمل ہے*

*اسلام علیکم ابوبکر بن علیؒ*