جب بیوی کے تمام اقرباء غیر مسلم ہیں تو سارا ترکہ خاوند کو ملے گا
جب بیوی کے تمام اقرباء غیر مسلم ہیں تو سارا ترکہ خاوند کو ملے گا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیوی کے تمام ورثاء غیر مسلم ہیں اور ترک سکونت کرکے ہندوستان چلے گئے ہیں۔ ایسی حالت میں اگر میری بیوی فوت ہو جائے تو اس کے ترکہ کا میں اکیلا مالک ہوں یا کہ نہیں؟ جبکہ جائیداد بھی جو میری بیوی کے نام ہے وہ میں نے بروئے گزراں تملیک کرکے دی ہوئی ہے۔
جواب: اس عورت کے مرنے کے بعد جب کہ اس کے تمام اقرباء غیر مسلم ہیں۔ اس کی تمام جائیداد اس کے خاوند کو ملے گی۔ غیر مسلم اور مسلمان کے درمیان وراثت ختم ہو جاتی ہے۔ اور زوج پر رد کرنا بوجہ فساد بیت المال مفتی به۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:12:صفحہ:294)