کیا مسلمان اور غیر مسلم کا ایک برتن میں کھانا جائز ہے
سوال: مسلمان اور عیسائی دونوں کا ایک ہی برتن میں کھانا جائز ہے یا حرام؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں اگرچہ عیسائی کے ساتھ ایک برتن میں کھانا حرام نہیں، لیکن ان کے اختلاط سے برے اثرات کا خدشہ ہے اس لئے ان کے ساتھ اکٹھے خورد و نوش سے اجتناب ضروری ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 11 صفحہ، 195)