سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے…

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے باہمی تعلقات

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 10 از 10

ہاں آپؓ نے اپنا عمل سیدنا عمرؓ کے مطابق اختیار فرمایا تاہم سیدنا ابوبکرؓ کے حق میں حق کی گواہی دی آپ کا اپنا فیصلہ یہ تھا ملا محمد بن یعقوب کلینی لکھتا ہے:

ان فی كتاب على صلوة الله عليه يضرب شارب الخمر ثمانين۔ 

(دیکھںٔیے اصول کافی جلد 1 صفحہ 41 صفحہ57 صفحہ407 جلد 2 صفحہ 278 صفحہ 259 صفحہ 484 صفحہ 486 صفحہ 666 شرح الفقیہ صفحہ 13 صفحہ 24 صفحہ 26 الکافی جلد 3 صفحہ 9 صفحہ 175 صفحہ 253 صفحہ397 صفحہ 539 استبصار جلد 9 صفحہ 289 صفحہ 368 صفحہ 389 صفحہ 390 جلد 5 صفحہ 136 صفحہ 279 صفحہ 541 جلد 6 صفحہ 202 صفحہ207 صفحہ 219 صفحہ 220)۔

ترجمہ: کتابِ سیدنا علیؓ میں ہے کہ شراب پینے والے کو اسی کوڑوں کی سزا دی جائے سیدنا علیؓ کی اس کتاب کا ذکر شیعہ کے اصولِ اربعہ میں متعدد مقامات پر ملتا ہے

سیدہ فاطمہؓ کی وفات پر تعزیت:

جب سیدہ فاطمہؓ فوت ہوئیں تو سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ سیدنا علیؓ کے پاس تعزیت کے لیے آئے اور انہیں کہا کہ بنتِ رسولﷺ‎ کے جنازے میں ہمارا انتظار کرنا سلیم بن قیس لکھتا ہے: 

فاقبل ابوبكرؓ و عمرؓ تعزيان علياؓ ويقولان له يا ابا الحسن لا تسبقنا با الصلوة على ابنة رسول اللهﷺ‎۔ 

(کتاب سلیم بن قیس صفحہ 226)۔

ترجمہ: پس سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ سیدنا علیؓ سے تعزیت کرنے آئے اور یہ کہنے کہ اے ابا الحسنؓ آپؓ بنتِ رسول پر نماز پڑھنے میں ہم سے جلدی نہ کرنا۔



صفحہ 10 از 10