Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

جو شیخینؓ کو کافر لکھے اس کا اتباع نہ کیا جائے


جو شیخینؓ کو کافر لکھے اس کا اتباع نہ کیا جائے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک شخص لوگوں کے سامنے کہے کہ میں شیخینؓ یعنی سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کو مانتا ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں پھر اپنی کتاب میں لکھے کہ وہ کافر ہیں ( العیاذ باللّٰہ) تو ایسے شخص کا ازروئے شریعت کیا حکم ہے؟ ایسے شخص کی اتباع کرنا کیسا ہے؟

جواب: جو شخص شیخینؓ کو کافر لکھے (العیاذ باللّٰہ)تو اس سے وہ خود کافر ہو جاتا ہے کیونکہ ان حضرات کا ایمان نصوصِ قطعیہ سے ثابت ہے۔ ایسے شخص کے قول کا اعتبار نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کی اتباع کی جائے گی۔

:لما في الفقه الاكبر فقد اجمعوا علي من انكر صحبة ابى بكر الصديق كفر بخلاف صحبة غيره لورود النص في حقه قال الله تعالى الا تنصروه فقد نصره الله اذ يقول لصاحبه و في خلاصة الفتاوى الرافضى ان كان يسب الشيخين و يلعنهما فهو كافر و في رد المختار او الكافر بسب الشيخين او بسب احدهما في البحر عن الجوهرة مغزيا للشهيد من سب الشيخين و طعن فيهما كفر:

(نجم الفتاویٰ:جلد:1:صفحہ:103)