Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بوہری اور آغا خانی کے ساتھ نکاح کرنے اور ان کے ذبیحہ کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: آج کل ایک فرقہ جو اپنے آپ کو بوہری کے نام سے موسوم کرتا ہے لیکن بعض معاملات میں مسلمانوں سے بالکل الگ ہیں، اسی طرح آغا خانی۔ شریعت میں ان کا کیا حکم ہے؟ ان کے ساتھ معاملات لین دین، میل جول صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: بوہری فرقہ اور آغا خانی دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں لہٰذا ان کے ساتھ کسی طرح کا معاملہ لین دین اور میل جول جائز نہیں ہے۔ ان کے ساتھ نکاح کرنا اور ان کا ذبیحہ بھی حرام ہے۔ 

وفي رد المختار يعلم مما هنا حكم الدروزو التيامنة فانهم في البلاد الشامية يظهرون الاسلام و الصوم و الصلوة مع انهم يعتقدون تناسخ الأرواح و حل الخمر والزنا و ان الألوهية تظهر شخص بعد شخص و يجحدون الحشر و الصوم والصلاة و الحج.... وذكر فيهما انهم ينتحلون عقائد النصيرية والاسماعيلية الذين يلقبون بالقرامطة والباطنية الذين ذكرهم صاحب المواقف ونقل علماء المذاهب الاربعة انه لا يحل اقرارهم في ديارالاسلام بجزية و لا غيرها ولا تحل مناكحتهم و لا ذبانحهم

(نجم الفتاویٰ: جلد، 1 صفحہ، 504)