Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعوں کا اذان میں علی ولی اللہ کا اضافہ کرنا


شیعوں کا اذان میں علی ولی اللہ کا اضافہ کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: شیعوں کا اذان میں علی ولی اللہ وغیرہ کا اضافہ کرنے کا شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب: شیعوں کا اذان میں علی ولی اللہ وغیرہ کا اضافہ کرنا بدعت ہے، کیونکہ احادیث مبارکہ اقوال صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور ائمہ مجتہدینؒ میں کسی سے بھی ان کلمات کا اضافہ کرنا ثابت نہیں، اور خود فقہائے شیعہ نے بھی اس عدم ثبوت کی صراحت اپنی کتابوں میں نقل کی ہے لہٰذا اس سے بچنا شرعاً لازم ہے۔

(نجم الفتاویٰ:جلد:2:صفحہ:267)