Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص سے نکاح کا حکم


اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص سے نکاح کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک مسلمان سنی عورت نے اسماعیلی فرقے کے شخص سے نکاح کیا شرعی حکم کیا ہے؟ یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟ مسلمان عورت کے ایمان میں تو فرق نہیں آتا؟

جواب: مسلمان عورت کا کسی کافر مرد کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ اور اہلِ سنت والجماعت نے اسماعیل فرقہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت کا اس اسماعیلی شخص سے نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوا، ان کے درمیان فوراً جدائی کرنا ضروری ہے اور اس عورت کو توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔

( نجم الفتاویٰ:جلد:4:صفحہ:493)