بیوی مردتدہ ہو جائے تو اس کی بہن سے نکاح کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: زید کی بیوی ہندہ زید سے تنگ آگئی اور کلمہ کفر کہہ کر مرتدہ ہو گئ۔ آیا زید کے لئے اس کی بہن کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہو گا یا نہیں؟
جواب: ہندہ کو اسلام لانے پر مجبور کیا جائے گا اور مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ اس کا نکاح زید سے کیا جائے گا یہ اس وقت جب زید اس سے دوبارہ نکاح کرنا چاہے اگر زید اس سے دوبارہ نکاح نہ کرنا چاہے یا یہ عورت مرتد ہو کر دارالحرب چلی جائے تو زید کے لئے اس کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے۔
(نجم الفتاویٰ: جلد، 4 صفحہ، 358)