Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد ہونے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے


واضح رہے کہ زوجین میں سے کوئی ایک اگر (العیاذ باللّٰہ) مرتد ہو جائے تو ان دونوں کا نکاح محض ارتداد ہی سے ختم ہو جائے گا نکاح کو ختم کرنے کے لئے کوئی مستقل کلمہ کہنے کی ضرورت نہیں۔

شوہر مرتد ہو جانے کے بعد اگر اپنی بیوی کو عدت کے دوران طلاق دے دیں تو واقع ہو جائے گی، بشرطیکہ وہ دارالاسلام میں ہی ہو۔

جس عورت کا خاوند مرتد ہو جائے اگر وہ آئسه اور صغیرہ نہ ہو تو اس کی عدت تین حیض ہو گی۔

(نجم الفتاویٰ: جلد، 6 صفحہ، 508)