حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرار کیا
علامہ علی شیر حیدریحضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کا اقرار کیا
یہ بدری صحابی ہیں 20 ھ میں وفات پائی۔ سیدنا اسید بن حضیرؓ نے (سیدنا مصعب بن عمیرؓ) سے پوچھا کہ جو اسلام لانا چاہے وہ سب سے پہلے کیا کرے؟ حضرت مصعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
پہلے وہ غسل کرے، پھر پاک صاف لباس پہنے پھر دو شہادتوں والا کلمہ زبان پر جاری کرے۔ یہ سن کر حضرت اسید بن حضیرؓ کپڑوں سمیت کنویں میں داخل ہوئے اور غسل کیا پھر باہر تشریف لائے، کپڑوں کو نچوڑا، اور سیدنا مصعب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا! ( جلدی کیجیئے اور) مجھے دونوں شہادتیں سکھا دیجیے اور پھر کلمہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کا اقرار کر لیا۔
(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ498 اردو، مترجم سید بشارت حسین شیعہ)
(حیات القلوب: فارسی جلد 2 صفحہ316 طبع ایران)