اہل سنت کا کلمہ ایمان کی ڈھال ہے
علامہ علی شیر حیدریاہل سنت کا کلمہ ایمان کی ڈھال ہے
تفسیر عیاشی اور الخصال میں جناب رسول اللہﷺ سے یہ حدیث مروی ہے کہ: جس شخص میں یہ چار خصلتیں ہوں گی اس کو خدا کے سب سے بڑے نور میں جگہ ملے گی۔ سب سے پہلی (خصلت) یہ کہ اس کے ایمان کی ڈھال یہ کلمہ ہوگا لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ
(حاشیه ترجمه مقبول: صفحہ 45 سورۃ البقره)
(کتاب الامالی صفحہ:176 مجلس التاسع، قم ایران)
(خصال شیخ صدوق قمی: صفحہ 210 مطبوعه ایران)
(تفسیر صافی: جلد1 صفحہ153 تحت آیت ان الله الخ طبع ایران)
(من لايحضره الفقيه: جلد1،صفحہ:111 فى التعزية والجزع عند المصيبة)
(الانوار النعمانیه: جلد 3 صفحہ 229 مطبوعه ایران)
(مسکن الفواد:صفحہ101 تالیف شہید ثانی شیخ زین الدین العاملی)
غور فرمائیں! کہ حضورﷺ نے اہلِ سنت کے کلمہ کے بارے میں فرمایا:
یہ ایمان کی ڈھال ہے، یعنی اس سے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے اور اس کلمہ میں شیعہ کے اضافہ کرده الفاظ علی ولی الله وصى رسول الله وخليفته بلا فصل میں سے کچھ بھی موجود نہیں ہے۔
اور اس روایت میں لفظ کلمہ اور اس کے الفاظ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ صاف طور پر موجود ہیں۔
(حاشیہ مقبول: صفحہ 199 سورۃ آل عمران )
اس سے معلوم ہوا کہ اہلِ تشیع کے بارہویں امام مہدی کے ظہور کے وقت بھی ساری دنیا میں اہل سنت کے کلمہ کا ڈنکا بجے گا اور اس کلمہ میں کہیں بھی علی ولی الله سے بلا فصل تک کسی شہادت کا ذکر نہیں ہے۔ خود امام مہدی بھی ببانگ بلند صرف شہادتین کا ہی اقرار کریں گے۔
(اصول کافی)