Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافر کی تعظیم کرنا


کافر کی تعظیم کرنا

سوال: عام طور پر مشہور ہے کہ کافر کی تعظیم بھی کفر ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آج کل ہمارے حکمران غیر مسلم ممالک کے دورے پر جاتے ہیں یا کافر ممالک کے غیر مسلم حکمران ہمارے یہاں آتے ہیں تو مسلمان حکمران ان غیر مسلموں کا استقبال و تعظیم کرتے ہیں آیا یہ فعل کفر شمار ہو گا یا نہیں؟

جواب: اگر مسلمان کفار کی اپنے افعال یا اقوال سے تعظیم کرے تو اگر یہ تعظیم ان کے کفر کی بناء پر ہو تو یہ مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا لیکن اگر یہ تعظیم کفر کی بناء پر نہ ہو بلکہ کسی اور وجہ سے ہو تو اس سے کافر تو نہیں ہو گا البتہ اس قدر تعظیم سے بھی احتراز کرنا چاہئے، کیونکہ کافر کی تعظیم فی الجملہ کفر کی تائید کرتی یے۔

(نجم الفتاویٰ:جلد:1:صفحہ:240)