Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ایسی جگہ جہاں پر مسلمان گواہ میسر نہ ہوں، نکاح کا حکم


ایسی جگہ جہاں پر مسلمان گواہ میسر نہ ہوں، نکاح کا حکم

سوال: اگر دو مسلمان لڑکا لڑکی کافروں کے علاقے میں ہوں یا وہاں گئے ہوں، پھر دونوں آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہوں تو کیا طریقہ ہو گا؟ کیونکہ وہاں مسلمان گواہ تو نہیں ہیں اور نکاح کے بغیر تو زنا ہو جائے گا؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

جواب: نکاح کے انعقاد کے لئے مسلمان گواہوں کی موجودگی شرط ہے، پس صورتِ مسئولہ میں ممکنہ طور پر دو صورتیں بن سکتی ہیں۔

پہلی صورت یہ ہے کہ مسلمانوں کے نکاح میں کافر گواہ نہیں بن سکتا لہٰذا کسی ایسی جگہ جہاں مسلمان رہتے ہوں وہاں جا کر گواہوں کی موجودگی میں عقدِ نکاح کریں۔

دوسری صورت یہ ہے کہ لڑکی اور لڑکا ایک خط اپنے احباب کے پاس بھیج دیں جس میں انہوں نے اپنے نکاح کا کسی کو وکیل بنایا ہو وہ دو گواہوں کے سامنے پڑھ کے سنایا جائے تو نکاح منعقد ہو جائے گا۔

(نجم الفتاویٰ:جلد:4:صفحہ:189)