Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے اسلام ظاہر کرتے وقت صرف شہادتین اعلان فرمایا

  علامہ علی شیر حیدری

حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے اسلام ظاہر کرتے وقت صرف شہادتین اعلان فرمایا

 سیدنا سعد بن معاذؓ جلیل القدر صحابی ہیں، حضورﷺ نے ان کو سید الانصار کا لقب عطاء فرمایا تھا اور یہ حضورﷺ کے ساتھ بدر اور احد کی لڑائی میں بھی شریک کار تھے۔ 

ان کا قبولِ اسلام کا واقعہ اہلِ تشیع کی معتبر کتب میں موجود ہے۔ ملاحظہ کیجئے:

(حیات القلوب فارسی: جلد2 صفحہ 316) 

 حضرت مصعب رضی اللہ عنہ نے: 

 حٰمٓ‌ تَنۡزِيۡلٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ‌

(سورۃ حٰمٓ‌ السجدہ: آیت 1،2)

سورۃ حٰمٓ‌ سجدہ کی تلاوت شروع کی جب تلاوت سے فارغ ہوئے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی پیشانی پر ایمان کا نور چمکنا شروع ہو گیا۔ لہٰذا سیدنا سعیدؓ نے کسی کو اپنے گھر بھیجا کہ میرے کپڑے لے آؤ۔ پھر آپ نے غسل کیا اور کپڑے تبدیل کیے اور دو شہادتوں والا کلمہ زبان پر جاری فرما لیا۔

(حیات القلوب: جلد 2 صفحہ 498 اُردو)