Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ (متوفی 148ھ) کا کلمہ سے متعلق اعلان

  علامہ علی شیر حیدری

سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ (متوفی 148ھ) کا کلمہ سے متعلق اعلان

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ ہی سے منقول ہے کہ جب تم میں سے کسی کے انتقال کا وقت قریب آتا ہے تو شیطان ابلیس مرنے والے پر ایک شیطان مقرر کرتا ہے جو اس کو کفر کا حکم کرتا ہے اور اس کے دین میں شبہات کے رخنے ڈالتا ہے اور اس کی یہ کوشش روح نکلنے تک جاری رہتی ہے اس لیے تم کو چاہیے کہ جس کی موت قریب آجائے، تو تم اس کو لَا اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کی تلقین کرتے رہو جب تک کہ اس کی وفات نہ ہو جائے۔

فلقنو هم شهادة اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ حتىٰ يموتوا

(من لا يحضره الفقیہ: جلد1 صفحہ 79 فی غسل الميت طبع ایران)

(الفروع من الکافی: جلد 3 صفحہ 123 کتاب الجنائز، مطبوعه ایران)