Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

موت کے وقت ملک الموت کا مومن کو اہل سنت کے کلمہ کی تلقین کرنا

  علامہ علی شیر حیدری

موت کے وقت ملک الموت کا مومن کو اہل سنت کے کلمہ کی تلقین کرنا

سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہمیشہ نماز پر قائم رہے گا، مرتے وقت موت کا فرشتہ اس کو شیطان کے حربوں سے بچانے کی کوشش کرے گا۔

ويلقنه شهادة اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ اور اس کو لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کی گواہی کی تلقین کرے گا۔

(حاشیہ مقبول : صفحہ 199 سورة آل عمران )

سیدنا باقر رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ سے موت کے فرشتے نے عرض کیا:

اِنِّیْ لَمُلَّقِنُ الْمُؤْمِنِ عِندَ مَوتِهٖ شهادۃ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ وَاَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(یا رسول اللہ) میں مؤمن کو اس کی موت کے وقت لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ کی شہادت کی تلقین کرتا ہوں۔

 قارئین کرام ! ہر مسلمان چاہتا ہے کہ میری موت اسلام اور ایمان پر آئے اور میرے آخری سانس کی لڑی کلمہ پر ٹوٹے اور وہ کلمہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ ہے سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ بھی موت کے وقت اسی کلمہ کی تلقین کا حکم فرماتے تھے اور موت کا فرشتہ بھی مومن کو اسی کلمہ کی تلقین کرتا ہے اور اس میں کہیں علی ولی اللہ سے بلا فصل تک کچھ موجود نہیں ہے بلکہ یہ شیعوں کی اپنی ایجاد ہے۔