حدیث اصحابی کالنجوم کی تحقیق - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

حدیث اصحابی کالنجوم کی تحقیق

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 3 از 3
  1. حسن بن صباح البزار صدوق واہم ہیں عابد فاضل دسویں طبقہ سے تھے 249 ہجری میں وفات پائی 
  2.  سفیان بن عیینہؒ ابو محمد کوفی پھر مکی ثقہ حافظ امام حجہ ہیں (تقریب: صفحہ، 128)
  3. زائدہ بن قدامه ابو الصلت ثقفی ثقہ اور ثبت ہیں، 160 ہجری یا بعد میں وفات پائی (تقریب: صفحہ، 105)
  4.  عبدالملک بن عمیر بن سوید لخمی ثقہ فقیہ ہیں، آخری عمر میں حفظ میں فرق آیا (تقریب: صفحہ، 105)
  5.  ربعی بن حراش ابو مریم عیسیٰ کوفی ثقہ حافظ عابد مخضرم ہیں 100ہجری میں وفات پائی (تقریب: صفحہ، 105)
  6. حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ صحابی جلیل سابقین، راز دارِ رسولﷺ ہیں، سیدنا علیؓ کی خلافت کے آغاز 36 ہجری میں فوت ہوئے۔

دوسری حدیث: عبداللہ بن مسعودؓ سے بھی ہے ترمذیؒ کہتے ہیں ہذا حدیث حسن جو مشہور امام حدیث سفیان ثوریؒ نے عبدالملک بن عمیر از مولیٰ ربعی بن حراش از حذیفہ نقل کی ہے راویوں کی توثیق ہو چکی۔

تیسری حدیث: کے راوی یہ ہیں

  1. سعید بن یحیٰ بن سعید ابو عثمان اموی بغدادی ثقہ ہیں کبھی غلطی کرتے طبقہ عاشرہ میں سے ہیں وفات 249ہجری میں پائی 
  2. وکیع بن جراح بن ملیح رواسی کوفی ثقہ حافظ نویں طبقہ کے کبار محدثین سے ہیں المتوفی 197ہجری(تقریب: صفحہ، 369)
  3. سالم ابو العلاء المرادی یہ سالم بن عبد الواحد کوفی مقبول چھٹے طبقہ کے ہیں شیعہ تھے مدح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں شیعہ راوی کی روایت معتبر حجت ہوتی ہے، والفضل ما شھدت بہ الاعداء
  4. عمرو بن ہرم ازدی بصری ثقہ چھٹے طبقہ کے ہیں
  5. ربعی بن حراش عن حذیفہ کی ثقاہت بیان ہو چکی

یہ حدیث میرے بعد سیدنا ابوبکرؓ و عمرؓ کی پیروی کرنا ابنِ ماجہ میں بھی ہے اس کے رواہ کی توثیق یہ ہے۔

  1. علی بن محمد بن علی ابی المضاء المصیصی قاضی اور ثقہ ہیں، گیارہویں طبقہ سے (تقریب: صفحہ، 248)
  2. وکیع بن جراح مشہور امام کی توثیق ہو چکی، ابن ماجہ کی دوسری سند میں
  3. محمد بن بشار ہیں، جو ابنِ عثمان عیدی بصری ابوبکر بندار ہیں ثقہ طبقہ عاشرہ سے ہیں المتوفی 252ھ (تقریب: صفحہ، 291)
  4.  مؤمل بن اسماعیل نزیل مکہ صدوق ہیں۔ بڑی یادداشت تھی، نویں طبقہ کے صغار میں سے ہیں المتوفی 206 (تقریب: صفحہ، 353)
  5. سفیان بن عیینہ یاثوری
  6. عبد الملک بن عمیر
  7. ربعی بن حراش
  8. حذیفہ بن الیمانؓ کی توثیق ہو چکی۔

صفحہ 3 از 3