امام مہدی علیہ السلام کے متعلق صحیح عقیدہ - ردِ رافضیت |…

امام مہدی علیہ السلام کے متعلق صحیح عقیدہ

  عبدالہادی عبدالخالق مدنی

صفحہ 3 از 6

( ترجمہ : سمیط کہتے ہیں : ان کا نام نبی کا نام ہو گا ، وہ اکیاون یا باون سال کے ہوں گے ، وہ سات یا آٹھ سال تک حکومت کریں گے ) ۔ یہ روایت ابو عمر والدانی کی ہے اور اس کی سند سمیط تک صحیح ہے۔ 

آیئے اب ان احادیث کا ذکر کرتے ہیں جن میں صراحت کے ساتھ مہدی کا ذکر نہیں ہے ۔

1- عن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه  وسلم: (لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث الله رجلا من أهل بيتي، يملأ الارض عدلا كما ملئت جورا.) أخرجه أبو داود واحمد وابن أبي شيبة وهو صحيح.

(ترجمہ : علی رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر قیامت آنے میں صرف ایک دن باقی رہے گا تو بھی اللہ تعالی میرے اہل بیت میں سے ایک  شخص کو اٹھائے گا جو زمین کو اسی طرح عدل سے معمور کر دے گا جس طرح وہ ظلم سے بھری ہوئی ہو گی )۔ یہ روایت ابوداود احمد اور ابن ابی شیبہ کی ہے اور صحیح ہے۔

2- وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( لا تذهب أو لا تنقضي الدنيا حتى يملك العرب رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي.) رواه أبو داود والترمذي واحمد وهو صحيح لغيره.

(ترجمہ : ابن مسعودرض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا اس وقت تیک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ میرے اہل بیت کا ایک شخص جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا پورے عرب کا مالک نہ بن جائے ۔ یہ روایت ابو داود ،تر مندی اور احمد کی ہے اور صحیح لغیر ہ ہے ۔

3- وعن عبد الله قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (يلي رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي.) رواه الترمذي واحمد وهو حسن

(ترجمہ: عبد اللہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے اہل بیت کا ایک شخص جس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا والی (حاکم) بنے گا)۔ یہ روایت ترمذی اور احمد کی ہے اور حسن ہے ۔

4- وعن ابن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( لو لم يبق من الدنيا إلا ليلة لملك رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي.) رواه الطبراني وابن حبان وهو حسن.

(ترجمہ : ابن مسعود ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہے گا تو کبھی میرے اہل بیت کا ایک شخص جس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا بادشاہ بنے گا )۔ یہ روایت طبرانی اور ابن حبان کی ہے اور حسن

5- وعن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (يلي أمر هذه الأمة في آخر زمانها رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي.) رواه الطبراني وأبونعيم وهو حسن.

(ترجمہ : عبداللہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آخری زمانے میں اس امت کا حاکم میرے اہل بیت کا ایک شخص ہو گا جس کا نام میرے نام

کے موافق ہو گا)۔ یہ روایت طبرانی اور ابو نعیم کی ہے اور حسن ہے ۔

6- وعن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (لو لم يبق من الدنيا إلا يوم، لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث فيه رجلا مني أو من أهل بيتي، يواطئ اسمه اسمي واسم أبيه اسم  أبي.) رواه أبو داود وهو صحيح لغيره.

(ترجمہ : عبداللہ ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہے گا تو اللہ تعالی اس دن کو طویل کر دے گا یہاں تک کہ  میری نسل سے یا میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کو اٹھائے گا جس کا نام میرے نام کے موافق اور جس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے موافق ہو گا)۔ یہ روایت آبو داود کی ہے اور صحیح لغیرہ ہے ۔

7- وعن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ( لو لم يبق من الدنيا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث فيه رجلا مني او من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي يملا  الارض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا ) رواه أبو داود وابن حبان والحاكم وإسناده حسن

(ترجمہ : عبداللہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہے گا تو اللہ تعالی اس دن کو طویل کر دے گا یہاں تک کہ میری نسل سے یا میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کو اٹھائے گا جس کا نام میرے نام کے موافق اور جس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے موافق ہو گا ، وہ زمین کو اسی طرح عدل وانصاف سے معمور کر دے گا جس طرح وہ ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہو گی )۔ یہ روایت ابو داود ، ابن حبان اور حاکم کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

8- وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( كيف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم وإمامكم منكم ) رواه البخاري ومسلم 

(ترجمہ : ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس وقت تمھارا کیا حال ہو گا جب ابن مریم تم میں نازل ہوں گے اور تمھارا امام تم میں سے ہو گا )۔اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے ۔

9- وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ( لو لم يبق من الدنيا الا ليلة لملك فيها رجل من اهل بيت النبي صلى الله عليه وسلم ) رواه ابن حبان وهو حسن لشواهده 

(ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہے گا تو بھی نبی ﷺ  کے اہل بیت کا ایک شخص بادشاہ بنے گا )۔ یہ روایت ابن حبان کی ہے اور اپنے شواہد کی بنا پر حسن ہے ۔ 

10- وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ( يبابع الرجل ما بين الركن والمقام ولن يستحل البيت الا اهله فاذا  استحلوه فلا تسال عن هلكة العرب ثم تجئ الحبشة فيخربونه خرابا لا يعمر بعده ابدا هم الذين يستخرجون كتره ) رواه احمد وابن حبان وإسناده صحيح

(ترجمہ : ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس شخص (مہدی) سے رکن ومقام کے در میان بیعت کیا جاۓ گا، کعبہ کی حرمت کو خود اہل کعبہ (یعنی مسلمان ہی پامال کر یں گے ، جب وہ اس کی حرمت کو پامال کر دیں گے تو پھر عرب کی ہلاکت سے متعلق مت پوچھو (یعنی وہ بد ترین ہلاکت کا شکار ہوں گے ) پھر حبشہ آئیں گے اور وہ اس طرح کعبہ کو ویران کر دیں گے کہ اس کے بعد کبھی آباد نہ ہو سکے گا، وہی لوگ اس کے خزانے باہر نکالیں گے )۔ یہ روایت احمد اور ابن حبان کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے ۔

صفحہ 3 از 6