بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا
بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا
بدعتی آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، جبکہ اس کے عقائد کفر تک نہ پہنچے ہوں اور لوگ اس کے معزول ہونے پر قادر ہوں، لیکن اگر لوگ اس کے معزول ہونے پر قادر نہیں اور اس مسجد کے علاؤہ کوئی دوسری مسجد بھی گاؤں اور محلے میں نہیں ہے تو پھر ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔ اگر بدعتی کے عقائد کفر تک پہنچے ہوں تو پھر ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔
(نجم الفتاویٰ:جلد:2:صفحہ:395)