صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تنقیص اور ان کی شان میں گستاخیاں کرنے والے زندیق ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کی تنقیص کرنا کسی کو برا بھلا کہنا کسی کو گھٹانا اور کسی کو بڑھانا، ان حضرات کی شان میں جو منہ میں آئے کہہ دینا کیسا ہے؟ جیسا کہ بعض فرق کا شیوا ہے۔
جواب: حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کی تنقیص کرنا برا بھلا کہنا طعن تشنیع کرنا ناجائز اور حرام ہے، بلکہ ان (گستاخانِ صحابہؓ) کو اپنے ایمان کی خبر لینا چاہئے، اور ایسے (گستاخ) لوگوں کے لئے زندیقیت اور خارج از اسلام ہونا ثابت ہے، نیز ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 205)