Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعوں کے مکان پر قرآن خوانی میں شرکت کرنا


شیعوں کے مکان پر قرآن خوانی میں شرکت کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: موجودہ شیعہ جو بظاہر صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو مطعون نہیں کرتے اور اعلانیہ تبرا بازی بھی سننے میں نہیں آتی، ایسے شیعہ کے مکان پر قرآن خوانی میں شرکت کرنا ازروئے شرع جائز ہے یا نہیں؟

جواب: ہندوستان میں رہنے والے جتنے بھی شیعہ ہیں، تقریباً سبھی اثناء عشریہ اور شیعہ غالی ہیں اور شیخینؓ کو سبّ و شتم کرتے ہیں، اور ان میں سے کوئی شیعہ تفضیلی ہو اس کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔ اور شیعوں میں ایک عمل تقیہ کا ہے، یعنی سنیوں کو دھوکہ دے کر کامیابی حاصل کرنے کا، اس لئے سوال نامے میں درج کردہ کوئی بھی عمل شیعوں کے یہاں جا کر کرنے سے ہر سنی کو گریز کرنا چاہئے۔

:وفي الهندية الرافضى إذا كان يسب الشيخين او يلعنهما العياذبالله فهو كافر و ان كان يفضل عليا على ابى بكر لا يكون كافرا الا انه مبتدع:

(فتاویٰ قاسمیه:جلد:3:صفحہ:306)