شیعہ اور قادیانی کے پیچھے نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: شیعہ رافضی قادیانی کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: وہ فرقہ جو اساسِ دین کا انکار کرنے والا ہے اور علمائے اُمت نے ان کو کافر کہا ہے، اور ان کے اوپر کفر کا فتویٰ ہے جیسے شیعہ قادیانی اہلِ قرآن ان کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔
وفي رد المختار مع الشامى زكريا و ان انكر بعض ما علم من الدين ضرورة كفربها فلا يصح الاقتداء أصلا
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 6 صفحہ، 562)