شیعوں اور سنیوں کا ایک ہی مسجد میں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی جماعت الگ الگ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا شیعوں اور سنیوں کا ایک ہی مسجد میں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی جماعت الگ الگ کرنا جائز ہے؟
جواب: دونوں فرقوں کے لوگوں کا ایک ساتھ الگ الگ جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے، نیز زبردست اختلاف و فتنہ کا باعث ہے، اس سے گریز کرنا چاہئے۔
( فتاویٰ قاسمیه: جلد، 7 صفحہ، 439)