Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حنفی المسلک کا شیعہ سے نکاح


حنفی المسلک کا شیعہ سے نکاح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زینب مذہباً اہلِ سنت حنفی ہے، اس نے ایک شیعہ اثناء عشریہ شخص مسمی محمود سے مطابق مذہب اہلِ سنت نکاح کر لیا اور لکھنؤ کے مطبوعہ نکاح نامہ مصدقہ فرنگی محل کی خانہ پوری کرکے دونوں نے اس پر دستخط کر دئیے تھے، پھر ایک سال تک تعلقات زن و شوہر قائم رہے، اس دوران مسماۃ زینب خلفائے ثلاثہؓ کتب شیعہ محمود لا کر دیتا رہا اور پڑھنے کی ہدایت کرتا رہا اور کچھ نہیں کہتا، مسماۃ زینب کو محمود کی یہ باتیں سخت ناگوار ہوتیں، اسی دوران جب ایک عالم صاحب سے معلوم ہوا کہ علماء کا متفقہ فیصلہ ہے کہ شیعہ اسلام سے خارج ہے، تو مسماۃ زینب نے محمود سے قطع تعلق کر لیا اور اپنے شوہر محمود سے طلاق لینے کی کوشش کرتی رہی، مگر محمود اس کو طلاق دینے پر آمادہ نہیں ہو رہا ہے۔ اس قطع تعلق کا عرصہ تین سال کا ہو گیا ہے۔

اس لئے دریافت طلب امر یہ ہے کہ مسماۃ زینب سنی المذہب کا نکاح مسمی محمود کے ساتھ جو ہوا تھا، وہ شرعاً منعقد ہوا ہے یا نہیں؟ اور اگر شرعاً منعقد ہوا تو فسخِ نکاح کے لئے کسی شرعی عدالت میں مسماۃ زینب رجوع کرے تو شرعی عدالت کو اس نکاح کو فسخ کرنے کا اختیار ہے یا نہیں؟ اگر مسماۃ زینب کا محمود کے ساتھ نکاح نہیں ہوا تو کیا بدون فسخِ نکاح و خلع و طلاق حاصل کئے بغیر دوسرے سنی المذہب سے نکاح کر لے تو نکاح عند اللّٰہ جائز اور صحیح ہو گا یا نہیں؟

جواب: شیعہ اثناء عشریہ ۔۔۔۔ باجماعِ امت کافر اور مرتد ہیں۔ اس لئے مسماۃ سنیہ زینب کا نکاح شیعہ محمود کے ساتھ شرعاً منعقد نہ ہوا۔ لہٰذا مسماۃ زینب بدون طلاق و خلع حاصل کئے دوسرے سنی لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے۔ 

مگر فتنہ وفساد سے بچنے کے لئے عدالت میں جا کر نکاح فسخ کرایا جائے تا کہ آئندہ کسی قسم کے فتنہ و فساد کا اندیشہ ہی نہ رہے۔

:وفی رد المختار ان الرافضى ان كان ممن يعتقد الألوهية في علي او ان جبريل عليه السلام غلط في الوحي او كان ينكر صحبة الصديق او يقذف السيدة عائشة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة:

:وفي الشامي نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة او انكر صحبة الصديق او أعتقد الألوهية في علي او ان جبريل في علي او نحو ذالك من الكفر الصريح المخالف للقران:

( فتاویٰ قاسمیه:جلد13:صفحہ:243)