شیعہ لڑکی کو سنی سمجھ کر نکاح کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: محمد ناصر نے ایک سال قبل دورانِ ملازمت دہلی میں ایک لڑکی سے سنی مسلمان سمجھتے ہوئے نکاح کیا، اور اس سال ماہ محرم میں پتہ چلا کہ وہ شیعہ ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ ناصر کا اس لڑکی سے نکاح درست ہوا یا نہیں؟ اور اب محمد ناصر اس لڑکی کے ساتھ رہ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: جس لڑکی سے آپ نے سنی مسلمان سمجھ کر نکاح کیا تھا، وہ اگر شیعہ تفصیلی ہے تو اس سے نکاح درست ہو گیا، لیکن اگر وہ شیعہ غالی ہے یعنی سیدنا علیؓ کی اُلوہیت سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ پر سبّ و شتم اورسیدہ عائشہؓ پر تہمت لگاتی ہے تو اس سے نکاح ہی نہیں ہوا اور اس کے ساتھ رہنا درست نہیں لہٰذا اس سے فوراً علیحدگی حاصل کر لی جائے۔
وفي الشامي وبهذا ظهران ان الرافضى ان كان ممن يعتقد الألوهية في علي او ان جبريل عليه السلام غلط في الوحي او كان ينكر صحبة الصديق او يقذف السيدة عائشة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة بخلاف مااذا كان يفضل عليا و يسب الصحابة فانه مبتدع لا كافر
(فتاوی قاسمیه: جلد، 13 صفحہ، 246)