مرزا جہلمی کی شیطانی توحید
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندمرزا جہلمی کی شیطانی توحید
مرزا جہلمی کا طریقہ واردات مرزا قادیانی سے کچھ مخلتف نہیں ۔مرزا قادیانی نے ابتداً ہی نبوت و خدائی کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ آغاز میں اسلام کے بنیادی اور ان عقائد پر حملے کیے جن پر امتِ مسلمہ کا اجماع تھا ۔
مرزا جہلمی بھی آہستہ آہستہ مرزا قادیانی والی روش اختیار کررہا ہے۔ ابتداً تو صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، محدثینؒ، فقہاء کی جانب جھوٹوں کو منسوب کرکے اپنا کام چلایا لیکن دن بہ دن کچی لسی کی طرح پھیلتا ہی جا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں مرزا جہلمی نے لوگوں کو اسلام سے متنفر کرنے کیلئے خطرناک حربہ استعمال کیا کہ اسلام کے راستے پر چلنے سے مشکلات حل نہیں ہوتی.
اب عام بندہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے گا کہ اگر اتنی عبادتیں ریاضتیں روزے، زکوٰۃ دینے کے بعد بھی میرے مسئلے حل نہیں ہونے تو اتنی مشقت کا کیا فائدہ معاذاللہ
مرزا جہلمی بہت بڑا فتنہ ہے دن بہ دن اسکا فتنہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ جس کا سدباب نہایت ضروری ہے تاکہ عام عوام اسکے شر سے محفوظ رہیں۔