Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سے رشتہ مناکحت قاںٔم کرنا


شیعہ سے رشتہ مناکحت قاںٔم کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین مسںٔلہ ذیل کے بارے میں کہ: اہلِ سنت والجماعت کی لڑکی کا عقدِ نکاح کسی شیعہ جو تینوں خلفاء (سیدنا صدیق اکبرؓ سیدنا فاروق اعظمؓ سیدنا عثمان غنیؓ) کی خلافت کا منکر ہے، اس سے جائز ہے یا نہیں؟

اسی طرح ان کی لڑکی سے اہلِ سنت والجماعت لڑکے کا عقدِ نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نیز اس کے عذاب و ثواب سے بھی آگاہ فرمائیں۔

جواب: ہندوستان میں جو شیعہ رہتے ہیں وہ سب غالی شیعہ ہیں اور شیعہ غالی کے ساتھ سنی لڑکی کا عقدِ نکاح صحیح نہیں ہوتا، اس طرح ان کی لڑکی کے ساتھ سنی لڑکے کا عقدِ نکاح توبہ کے بغیر جائز نہیں ہے۔

اس کے عذاب و ثواب کے بارے میں تمام علمائے اُمت نے ان کو کافر کہا ہے، اگر نکاح جان بوجھ کر کیا جائے گا، تو سخت عذاب کا مستحق ہو گا، ہمیشہ حرام کاری ہو گی۔

:وفى بدائع الصنائع ومنها اسلام الرجل اذا كانت المرأة مسلمة فلا يجوز انكاح : المؤمنة للكافر لقوله تعالى : وَلَا تُنۡكِحُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ حَتّٰى يُؤمِنُوْا:

(فتاویٰ قاسمیه:جلد:13:صفحہ:254)