Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مجھے صلح میں شریک کرو جس طرح جنگ میں شریک کیا تھا

  علی محمد الصلابی

مجھے صلح میں شریک کرو جس طرح جنگ میں شریک کیا تھا

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اپنی بیٹی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آواز بلند ہوتے ہوئے سنی، جب ان سے قریب ہوئے تو پکڑا اور طمانچہ رسید کرنا چاہا اور فرمایا رسول اللہﷺ پر اپنی آواز بلند کرتی ہو؟ رسول اللہﷺ ان کو روکنے لگے تو ابوبکرؓ نکل گئے۔ آپﷺ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا دیکھا ان سے میں نے تمہیں کس طرح بچا لیا۔ کچھ دنوں کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، دیکھا کہ دونوں میں مصالحت ہو چکی ہے تو آپؓ نے عرض کیا مجھے صلح میں شریک کرو جس طرح جنگ میں شریک کیا تھا۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ہم نے شریک کر لیا۔

(ابوداود: صفحہ، 4999 علامہ البانیؒ نے ضعیف ابی داؤد میں اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ سیرۃ الصدیق، مجدی السید: صفحہ، 136)