حضرت ابوبکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ…

حضرت ابوبکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے دل میں شرک چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی ہے۔

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3

عن ابن الزبیر قال ان الایۃ نزلت فی ابی بکر لانہ اشتری المما لیک الذین اسلموا مثل بلال وعامر ابن فھیرۃ وغیرھما واعتقھما

 (مجمع البیان: جلد 5 صفحہ 502)

ابن الزبیر سے مروی ہے کہ یہ آیت کریمہ ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کے حق میں نازل ہوئی کیونکہ انہوں نے ان غلاموں کو خرید کر آزاد کیا جو اسلام لا چکے تھے۔ مثلاً حضرت بلال، عامر بن فہیرہ اور دیگر غلام۔

لہٰذا ایسی ہستی میں قلیل ترین ریاکاری بھی قابلِ برداشت نہیں ہو سکتی تھی۔ اس لیے اس کی اہمیت بھی واضح فرمائی اور اس کا علاج بھی بتلایا۔ اس لیے یہ روایت صدیق اکبرؓ کی خصوصی تربیت اور اعلیٰ تہذیب کی دلیل ہے نہ کہ تنقیص شان کی۔


صفحہ 3 از 3