Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہلِ قرآن اور صرف تین وقت کی نماز کے قائل کا نمازِ جنازہ پڑھنے اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید جو اہلِ قرآن میں سے ہے، تین وقت کی نماز کا قائل ہیں، اور ادا بھی کرتا ہے۔ زید کا انتقال ہو گیا۔ کیا مسلمان اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ کچھ حضرات کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسلمان نے جنازہ پڑھی یا پڑھائی تو اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اہلِ قرآن مسلمان ہیں یا نہیں؟ اگر کوئی نمازِ جنازہ پڑھا دے یا پڑھ لے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر مذکورہ شخص پانچ نماز فرض ہونے کا منکر ہے اور صرف تین نماز کا قائل ہے تو وہ حدیثِ متواتر کا منکر ہے۔ ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، اس کی نمازِ جنازہ اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانا جائز نہیں ہے۔ اور جن لوگوں نے نمازِ جنازہ جان بوجھ کر شرکت کی ہے ان پر اپنے فعل سے توبہ کرنا واجب ہے۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 1 صفحہ، 538)